اسلام آباد (نیا محاز )وفاقی بیورو کریسی میں تقررو تبادلے کیے گئے ہیں۔ انفار میشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر بشریٰ بشیر کو تبدیل کرکے نیشنل سکول آف پبلک پا لیسی لاہور میں تعینات کیا گیا ہے,انہیں3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گر یڈ17ے افسر محمد مراد کو تبدیل کر کے فر نٹیئر کا نسٹیبلری ( ایف سی ) میں تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم آ زاد کشمیر کی گریڈ 17 کی لیکچرار ماہ نور عباسی کو ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19کے افسر غلام قادر بھائیو کو تبدیل کرکے ان کی خدمات بلو چستان حکو مت کے سپرد کی گئی ہیں۔
تقرری کے منتظر پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سر وس کے گر یڈ19 کے افسر طارق منظور کو سندھ حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔