اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کی درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود فیصلہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کارروائی کی درخواست مسترد کردی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عامر مسعود مغل کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس ثمن رفعت نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی احتجاج کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی،پی ٹی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 29جولائی کو احتجاج کی درخواست پر بروقت فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف درخواست دائر کی تھی،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی کسی آبزرویشن کی خصوصی طور پر خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔