اسلام آباد ( نیا محاز ) وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کابینہ کمیٹی بنا دی۔کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔
سیکرٹری وزارت اوورسیز کے مطابق کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراءبرائے اوورسیز پاکستانی، تعلیم، خارجہ امور، داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزراءبھی کمیٹی میں شامل ہیں۔وزارت اوورسیز کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔