0

ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کے بعد رینک ضبط کر لیا گیا

راولپنڈی (نیا محاز )آئی ایس پی آر نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ کورٹ مارشل کیا گیاہے اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت سزا سنائی گئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل اکبر حسین کو ڈیوٹی سے فارغ ہونے والے فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ، اکبر حسین کو دس مئی 2024 کو 14 سال کی سخت سزا سنائی گئی تھی، مجاز عدالت نے مناسب عدالتی عمل کے ذریعے اکبر حسین کو مجرم قرار دیدیا تھا ، سزا کے مطابق اافسر کا رینک 26 جولائی 2024 کو ضبط کر لیا گیاہے ۔ ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق میجر عادل فاروق راجا، سابق کیپٹن حیدر رضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا ، دونوں کو آرمی ایکٹ کے تحت فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی ، راجہ عادل کو چودہ سال اور حیدر رجا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی ، عادل راجا اور حیدر رضا مہدی دونوں کا عہدہ بھی ضبط کر لیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں