0

بشریٰ بی بی کیخلاف نیب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ پراسیکیوٹر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد(نیا محاز )قومی احتساب بیورو(نیب)نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی،نیب نے عدالتی حکم پر جواب جمع کروا دیا، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہاکہ بشریٰ بی بی کیخلاف نیب میں 4کیس درج ہیں،تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے،راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی بشریٰ بی بی کے کیسز سے متعلق جواب جمع کروا دیا، ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے بشریٰ بی بی کے کیسز سے متعلق جواب جمع نہیں کروایا، ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں