ممبئی (نیا محاز )بھارت میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ہیں لیکن جوڑے نے اب لندن کا رخ کر لیاہے جہاں شادی کے بعد کی تقریبات کا سلسلہ شروع تاہم اب شادی کے موقع پر جوڑے کو مہمانوں کی جا نب سے ملنے والے قیمتی تحائف کی فہرست بھی سامنے آ گئی ہے
نوبیہاتا جوڑے کو مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی جانب سے دبئی کے پام جمیرا میں 640 کروڑبھارتی روپے مالیت کا عالیشان محل تحفہ کیا گیا ہے۔یہ مینشن جہاں 10 کمروں پر مشتمل ہے وہیں اس کا اپنا ذاتی ساحل بھی ہے۔
اس کے علاوہ مکیش امبانی اور نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اور بہو کو 129.7 کروڑ بھارتی روپے کے زیورات اور 5 کروڑ 42 لاکھ روپے کی بینٹلے کانٹینینٹل اسپیڈ کار بھی تحفے میں دی۔
مارک زکر برگ کا تحفہ
اگرچہ میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے جوڑے کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کی تھی لیکن شادی کی تقریب میں وہ نظر نہیں آئے۔انہوں نے اننت اور رادھیکا کو 300 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا تاہم کچھ خبروں کے مطابق زکربرگ نے جیٹ کے بجائے کشتی (یاٹ) تحفے میں دی۔
بل گیٹس
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس نے جوڑے کو 9 کروڑ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دی جبکہ کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ بِل گیٹس نے بھی اس جوڑے کو 180 کروڑ مالیت کی کشتی بطور تحفہ دی ہے۔
سی ای او گوگل
گوگل کے سی ای او سندر پچھل نے 100 کروڑ بھارتی روپے کا ہیلی کاپٹر جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے جوڑے کو امریکا میں 80 کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی کی گفٹ کی۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے فرانس میں 40 کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ گفٹ کیا۔
امیتابھ بچن
امبانی خاندان کے دوست امیتابھ بچن اور اُن کی فیملی نے اس جوڑے کو 30 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا ہار بطور تحفہ دیا۔
سلمان خان
سلمان خان کی جانب سے 15 کروڑ روپے کی اسپورٹس بائیک دی گئی۔
دیگر افراد کے تحائف کی فہرست
ان کے ساتھ بالی وُڈ کے سپرسٹار رنویر سنگھ اور اُن کی اہلیہ دپیکا پڈوکون نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو 20 کروڑ روپے کی کسٹمائزڈ رولز رائس تحفے میں دی جبکہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 9 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی مرسیڈیز گفٹ کی۔
اس جوڑے کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپرسٹار جان سینا نے 3 کروڑ روپے کی لیمبورگنی بطور تحفہ دی۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 19 لاکھ روپے کی سونے کی چین تحفے میں دی، جبکہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے 25 لاکھ روپے کی ایک ہاتھ کے کام سے مزین شال گفٹ کی۔
مزید برآں اکشے کمار نے اننت اور رادھیکا کے لیے شادی کے شاندار تحائف کی صف میں اضافہ کرتے ہوئے 60 لاکھ روپے مالیت کا ایک پرتعیش سونے کے قلم بطور تحفہ دیا۔۔