0

پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو کافی حد تک سائیڈ لائن کر دیا، جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے، حامد خان

اسلام آباد(نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہاہے کہ جو پارٹی کیلئے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کردیا ہے،چند کا تو پتہ چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کیلئے آیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حامد خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پابند سلاسل ہیں،اس لئے قیادت کا خلا ہے،بانی پی ٹی آئی سے جو ملاقات کرتے ہیں وہ ان سے ملنے والی ہدایات کی مختلف تشریح کرتے ہیں،کچھ لوگ اپنی ذاتی تشہیر کیلئے ایسا کرتے ہیں،کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے متعلق تشویش اور شک ہے کہ وہ پارٹی سے مخلص نہیں،ایسے کچھ اور بھی ہیں جو پارٹی کے اندر اختلافات بڑھانے کیلئے بیانات دیتے ہیں،جو پارٹی کیلئے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کردیا ہے،چند کا تو پتہ چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کیلئے آیا تھا،شیر افضل مروت ذاتی تشہیر کرتے تھے، انہوں نے بیانات دے کر پارٹی کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔

حامد خان نے کہاکہ مخصوص نشستوں والے فیصلے کے بعد حکومت نے حواس باختہ ہو کر پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کی،حکومت کو اصل خوف ٹریبونلز سے ہے،بیشتر سیٹوں بالخصوص پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی پر تو لمبی انکوائری کی ضرورت نہیں،بیشتر سیٹوں پر توفارم 45کی گنتی کرکےہی ہماری بہت ساری سیٹیں نکل آئیں گی ،ان کے ذہن میں یہ خوف ہے کہ یہ اب ہماری سیٹیں خالی کرائیں گے،خواجہ آصف کے بارے میں کس کو نہیں پتہ کہ 27ہزار ووٹ سےعثمان ڈار کی والدہ سے ہار گئے تھے،نوازشریف، شہبازشریف، مریم، عون چودھری سمیت ان کے بیشتر لوگ بری طرح ہارے ہیں،جس دن بھی صحیح گنتی ہو گئی ان دن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں