0

وینزویلا: صدارتی الیکشن میں صدر نکولس نے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرلی

کراکس (نیا محاز )وینزویلا کے صدارتی الیکشن میں صدر نکولس مادورو نے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی الیکٹورل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے 80 فیصد نتائج سامنے آچکے ہیں جس میں صدر نکولس نے 51.20 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل کو 44.02 فیصد ووٹ ملے۔دوسری جانب وینزویلا کی مرکزی اپوزیشن نے الیکشن کے نتائج کو بڑے پیمانے پر فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔وینزویلا میں صدر نکولس کے 11 سالہ اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپوزیشن کی جانب سے ایڈمنڈو گونزالیز کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے سپورٹرز سے خطاب میں صدر نکولس نے کہا کہ ان کا ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب ہونا امن و استحکام کی فتح ہے۔صدر نکولس نے ملک کے الیکشن سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن انتہائی شفاف تھے جبکہ انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے روتے ہوئے فراڈیے قرار دیا۔ادھر امریکی وزیر خارجہ نے الیکشن نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کو الیکشن کے نتائج پر شدید تشویش ہے، یہ نتائج وینزویلا کے عوام کی امنگوں کی عکاسی نہیں کرتے۔تاہم صدر نکولس کی حکومت کے قریبی اتحادی کیوبا نے الیکشن نتائج پر کہا ہے کہ عوام نے بتایا کہ انقلاب جیت چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی اپوزیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دوران اپنے ہزاروں افراد کو پولنگ سٹیشنر پر تعینات کیا تھا تاکہ وہ اپنے ووٹ کاو¿نٹ پر خود بھی نظر رکھ سکیں۔تاہم اپوزیشن امیدوار کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے متعدد پولنگ سٹیشنز سے ان کے لوگوں کو زبردستی ہٹادیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں