0

لودھراں: چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار سے معافی منگوانے والے 4 ملزمان گرفتار

لودھراں (نیا محاز )لودھراں میں چالان کرنے پر ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار سے معافی منگوانے پر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لودھراں میں 4 روز قبل ٹریفک اہلکار نے کاغذات نہ ہونے پر آئل ٹینکر ڈرائیور کا چالان کیا تھا جس کے بعد اسے نامعلوم کالرز نے افسر ظاہر کرکے دھمکایا اور ڈیرے پر بلاکر معافی منگوائی تھی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔دوسری جانب ڈیرے پر جاکر معافی مانگنے کے لئے ٹریفک افسر اور ٹریفک اہلکار کو ٹرانسپورٹر کے ڈیرے پربھیجنے والے اے ایس آئی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں