0

شوگر ملز مالکان نے چینی برآمد کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر کوششیں شروع کر دیں

اسلام آباد (نیا محاز ) شوگر ملز مالکان حکومت سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق شوگر ملز مالکان نے حکومت سے مزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کیلئے اجازت دینےکا مطالبہ کیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق چینی کے اضافی سٹاک سے درپیش مالی مسائل بےقابو ہو رہے ہیں، انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت بڑھنے پر نقصان کاسامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے کرشنگ سیزن کا فاضل ذخیرہ رکھنے کے اخراجات سے بھی بھاری نقصان ہے، چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گر رہی ہیں۔ شوگر ملزایسوسی ایشن کے مطابق پالیسی فیصلہ نہ ہونے سے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا۔ حکومت سے تصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کی برآمد کیلئے اجازت کی درخواست ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نومبر کے آخر تک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا، آنے والے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں