عمرکوٹ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں چیرمین خالد سراج سومرو نے “45”کروڑ”92″لاکھ “35000”روپے کابجٹ منظور کرلیا ،بجٹ میں “6”کروڑ”2″لاکھ “42”ہزار روپے کا خسارہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کی کل آمدنی “39”کروڑ “89”لاکھ “93”ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے،بجٹ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نےکہا کہ انہوں نے اپنے عرصہ کےدوران عمرکوٹ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ،بجٹ اجلاس میں مختلف امور پر بحث , مباحثہ بھی کیا
چیرمین خالد سراج سومرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی کے تمام ممبران کےمشکور ہیں، ممبران نےبجٹ منظوری اور شہر کی ترقی کےلیے انکا بھرپور ساتھ دیا خالد سراج سومرو نےکہا کہ میونسپل کمیٹی کی آمدنی بڑھانے کےلیے مختلف تجاویز زیرغور ہیں ،خالد سراج سومرو نےکہاکہ وہ عمرکوٹ کی سیاست میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا،اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے ممبران سمیت صحافیوں نےبھی اجلاس میں شرکت کی
۔