0

کملا ہیرس نے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

واشنگٹن(نیا محاز ) امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے باضابطہ دستخط شدہ کاغذات جمع کرادیے۔کملا ہیرس نے اپنی پوسٹ میں کاغذات پر دستخط کرتی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے امیدوار کے کاغذات پر دستخط کردیے ہیں، میں ہر ایک ووٹ لینے کے لئے سخت محنت کروں گی اور نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہوگی۔کملا ہیرس نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے حمایت کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کاغذات جمع کرائے۔سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ نے بھی صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اوباما نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو یقین ہے کہ ان کی دوست کملا ہیرس امریکا کی بہترین صدر بنیں گی۔59 سالہ کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد اپنی مہم کا ا?غاز کیا تھا جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اگر کملا ہیرس کامیاب ہوئیں تو وہ نہ صرف امریکا کی پہلی خاتون صدر ہوں گی بلکہ صدارتی دفتر سنبھالنے والی پہلی انڈین امریکن بھی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں