0

زرتاج گل اپنے فارم ہاؤس پہنچیں تو پیچھے پولیس بھی پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟ جانیے

ڈیرہ غازی خان (نیا محاز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پہنچیں، ان کی آمد پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔
مقامی اخبار روزنامہ” جنگ “کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر زرتاج گل کا ایس ایچ او سے مکالمہ ہوا، انھوں نے کہا میرے فارم ہاؤس میں پولیس کیوں آئی ہے؟
زرتاج گل نے سوال کیا کہ اپنے گھر آئی ہوں، کیا گھر کےاندر بھی دفعہ 144 کا نفاذ ہے؟

ایس ایچ او خلیق الرحمان نے کہا میڈم آپ ریلیکس ہوں ہم اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

زرتاج گل نے اپنے فارم ہاؤس میں پولیس کی گاڑی کو داخل نہیں ہونے دیا۔ زرتاج گل اور ایس ایچ او کے درمیان تکرار کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں