0

’’بجلی کے معاملے پر امیر پر ہاتھ ڈالیں، غریب کتنی چوری کرلے گا ‘‘

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں ، لوگ سمجھ رہے ہیںکہ ان کو لانے والے آپ ہیں، ہم نام پر نہیں کام پر توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ عوام کو سولر پینلز فراہم کر رہے ہیں، غریب صارفین کیلئے مختلف منصوبے لارہے ہیں، بجلی بہت مہنگی ہے ، لوگ بجلی کا بل نہیں بھر پارہے ، بجلی کے معاملے پر امیر پر ہاتھ ڈالیں، غریب کتنی بجلی چوری کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے ، غریب صارفین کیلئے منصوبے لارہے ہیں، یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت ہے ، ، یونیورسٹی کیلئے وسعی رقبے کی کیاضرورت ہے ، پوری دنیا اوپر کی طرف پھیل رہی ہے ، ہمارے بچوں کو یونیورسٹی میں پھڑنا ہے یا گھوڑے دوڑانے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں