0

بجلی کے اضافی بلوں کے ذمہ دار کون ہیں۔۔؟ آفاق احمد بھی بول پڑے

کراچی (نیا محاز )بجلی کے اضافی بلوں کے ذمہ دار کون ہیں۔۔؟ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ آفاق احمد بھی بول پڑے ۔
آفاق احمد نے حیدرآباد سے آئے تنظیمی عہدیداروں اور سماجی رہنماؤں کے وفود سے ملاقات کی جس میں شریف بھائی،معین بھائی، غلام نبی ناگوری بھائی سمیت دیگرشریک تھے۔

ملاقات کے دوران آفاق احمد کا کہنا تھاکہ بجلی کے اضافی بلوں کی ذمہ دار حکومتی جماعتیں ہیں،حکومتی جماعتوں کے حکومت سے مطالبات ڈھونگ ہیں ، جنہیں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے وہ پہلے حکومت سے علیٰحدگی کریں۔حکومت ناقابل برداشت مہنگائی اور اضافی بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں اس جرم میں شریک جرم ہیں اور عوام کے غصے اور نفرت سے بچنے کیلئے حکومت میں رہ کر حکومت کے خلاف زبانی بیان بازی اختیار کی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں