0

امیتابھ ایک بار پھر ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کیلئے تیار، تصویر جاری کردی

ممبئی (نیا محاز )بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ایک بار پھرمشہور شو’ کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیٹ پر نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘ کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کی تاریخ 24 جولائی سے شو کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور اس حوالے سے امیتابھ نے بھی پہلی تصویر اپنے سوشل اکاو¿نٹ ایکس پر جاری کردی۔اس تصویر میں سینئر اداکار کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے‘۔ امیتابھ نے ایک تصویر اور بھی شیئر کی جس میں وہ بازو پھیلائے کھڑے ہیں، اس میں اداکار نے شو میں واپسی کی اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ پروگرام پیر سے جمعہ تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں