0

الیکشن کمیشن نے بہت سے بلنڈر کئے، کانسالیڈیشن بعد میں کی، نوٹیفکیشن پہلے جاری کردیئے،وکیل شعیب شاہین کے دلائل

اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بہت سے بلنڈر کئے، کانسالیڈیشن بعد میں کی، نوٹیفکیشن پہلے جاری کردیئے، عدالت نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ یہ کس طرح تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہو گئے، وکیل شعیب شاہین نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بہت سے بلنڈر کئے، کانسالیڈیشن بعد میں کی، نوٹیفکیشن پہلے جاری کردیئے،شعیب شاہین نے کہاکہ میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی اس عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،کامیاب امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا، 3 جون کو درخواستیں دائر کیں، الیکشن کمیشن نے 4 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیں،الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو ریکارڈ جمع کرانے کاآرڈر جاری کیا، الیکشن ٹریبونل الیکشن کمیشن کا ماتحت تو نہیں تھا۔
وکیل درخواستگزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 10 جون کو درخواستوں پر فیصلہ کرکے ٹریبونل تبدیل کیا، الیکشن کمیشن نے 7 جون کو اسلام آباد کیلئے نیا الیکشن ٹریبونل جج مقرر کردیا تھا،اس کا مطلب ہے الیکشن کمیشن کو معلوم تھا کہ وہ ٹریبونل تبدیل کرنے جا رہے ہیں،یہ عمل الیکشن کمیشن کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے،الیکشن ٹریبونل نے چھ ماہ میں الیکشن پیٹشنزپر فیصلہ کرنا تھا، آج 5 ماہ گزر گئے لیکن کارروائی وہیں رکی ہے، آگے نہیں بڑھ سکی،عدالت نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ یہ کس طرح تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں