0

کوئٹہ: ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا ہسپتال 11 سال بعد بھی غیر فعال

کوئٹہ (نیا محاز )کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا ہسپتال 11 سال بعد بھی فعال نہیں ہوسکا۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے نواحی علاقے غوث آباد میں 2011 میں نواب اسلم رئیسانی کے دور حکومت میں ایک ارب سے زائد لاگت سے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے ایک ہسپتال بنایا تھا جو 2013 میں مکمل ہوا مگر تقریباً 11سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس ہسپتال کو فعال نہیں کیا جاسکا ہے۔ہسپتال کی عمارت کچھ سال منشیات کے عادی افراد کا مسکن رہی اب سماجی رضاکاروں نے اس عمارت کو لائبریری بنادیا ہے۔ہسپتال کے غیر فعال رہنے کی بڑی وجہ اس عمارت کا محل وقوع ہے جہاں اردگرد عمارتیں بن جانے سے یہاں ایمبولینس سمیت گاڑیوں کی رسائی نہیں ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ہسپتال کی غیر فعالیت کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں