راولپنڈی(نیا محاز )موبائل فون ڈیٹا کا غیرقانونی استعمال روکنے کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈیٹا منگوانے اور استعمال کے عمل کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کر دیاگیا،تفتیش کیلئے پولیس کو موبائل فون ڈیٹا کی فراہمی بحال کردی گئی ،پنجاب بھر میں لاکھوں مقدمات کی تفتیش تعطل کا شکار رہی،کالر ڈیٹا ریکارڈ، لائیو لوکیشن، آئی ایم ای آئی ہسٹری، جیو فینسنگ سے تفتیش شروع کر دی گئی۔
0