0

عطاتارڑنے پی ٹی آئی رہنما رﺅف حسن بارے حیران کن بیان دیدیا

اسلام آباد (نیا محاز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ روف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ روف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں میاں نوازشریف کے بھی غیر ملکیوں سے رابطے رہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کا بے اصولی فیصلہ ہے، اس طرح تو اگلی باری مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں