0

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(نیا محاز )الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملے کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ بعض جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہم نے مہم نہیں چلائی تو تفصیلات کیوں دیں،ممبر کمیشن نے کہاکہ ان جماعتوں نے پھر الیکشن نشان کیوں لیا،آزادامیدواران کے پاس پارٹی شمولیت کیلئے 3دن ہوتے تھے، اب 15دن ہیں، اب قانون تو چلا گیا۔

ممبر کمیشن نے کہاکہ الیکشن اخراجات جمع نہ کرانے پر ان 7جماعتوں سے انتخابی نشان واپس ہونا چاہئے،ہم انہیں آخری شوکاز نوٹس دے دیتے ہیں،ان جماعتوں کو پہلے ہی شوکاز نوٹس دیا جا چکا ہے،الیکشن اخرجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملےپر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں