راولپنڈی (نیا محاز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔
پیر کو لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کیلئےراولپنڈی میں اڈیالہ جیل پہنچی لیکن بانی پی ٹی آئی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کیلئے متعدد پیغامات بھجوائے گئے لیکن وہ وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے ۔
تفتیشی افسران نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا تھا ۔بعدازاں، تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے تفتیش کیے بغیر ہی واپس لاہور روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے لاہور میں درج 12 مقدمات میں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور ریمانڈ کی منظوری انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دی تھی۔