0

ملک میں شادی شدہ، غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ،طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی تعداد میں کمی ، مردم شماری رپورٹ

اسلام آباد(نیا محاز )مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک میں شادی شدہ، غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ جبکہ طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد4کروڑ25ہو گئی،چھ سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریباً 52 لاکھ کااضافہ ہوا،جبکہ 2017میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 3کروڑ 73لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 2کروڑ36لاکھ ہو گئی،سندھ میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد92لاکھ 86ہزار سے تجاوز کر گئی،خیبرپختونخوامیں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 66لاکھ 72ہزار ریکارڈکی گئی، اسی طرح بلوچستان میں غیرشادی شدہ افراد 21لاکھ 81ہزار سے تجاوز کرگئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد4لاکھ 86ہزار ہو گئی۔
دوسری جانب ملک میں شادی شدہ افراد کی تعداد 9کروڑ45لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے،6برسوں میں شادی شدہ افراد کی تعداد میں 1کروڑ42لاکھ کا اضافہ ہوا، مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی تعداد میں کمی ریکارڈکی گئی ہے،ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد4لاکھ 99ہزار ریکارڈکی گئی، 2017میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 5لاکھ 15ہزار تھی،ادارہ شماریات نے 15سال اور اس ے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیادپر رپورٹ مرتب کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں