ناصریہ(نیا محاز ) عراق میں دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 10 عسکریت پسندوں کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سزائے موت جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کی ایک جیل میں دی گئی اور سزائے موت پانے والے تمام افراد عراقی شہری تھے۔ان 10 افراد کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے اور ‘سنگین دہشت گردی کے جرائم’ میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
اپریل میں عراق نے دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 11 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی تھی جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں سزائے موت کے بارے میں ‘شفافیت کے پریشان کن فقدان’ کی وجہ سے مزید بہت سے افراد کو خفیہ طور پر پھانسی دی گئی ہے۔
عراق نے 2014-2017 میں امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم میں داعش کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد سے سیکڑوں مشتبہ جہادیوں پر مقدمہ چلایا ہے اور متعدد کو سزائے موت دی ہے۔