کراچی(نیا محاز )سندھ ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اگست تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے کیس میں میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل جماعت اسلامی نے کہاکہ ایم یو سی ٹی ٹیکس کےنفاذ سے متعلق حکم امتناع جاری کیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع کیسے جاری کر دیں؟وکیل جماعت اسلامی نے کہاکہ کوئی مختصر تاریخ دی جائے تاکہ کراچی کے عوام کا نقصان نہ ہو، سندھ ہائیکورٹ نے مرتضیٰ وہاب کو نوٹس کرتے ہوئے 7اگست تک جواب طلب کرلیا۔