اسلام آباد(نیا محاز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہاہے کہ مجھے گرفتار نہیں کیاگیا،رؤف حسن کے ہمراہ گاڑی میں پولیس لائنز گیا تھا۔
قبل ازیں سی ڈی اے نے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا تھا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیاتھا،تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ مجھے گرفتار نہیں کیاگیا،رؤف حسن کے ہمراہ گاڑی میں پولیس لائنز گیا تھا۔