0

عزم استحکام ایک ملٹری آپریشن نہیں ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

راولپنڈی(نیا محاز ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ عزم استحکام ایک ملٹری آپریشن نہیں ہےاور ایسا بھی نہیں ہے جیسا اس کو پیش کیا جارہا ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری بقا کا مسئلہ ہے،عزم استحکام کا غلط طور پر ضرب عضب آپریشن سے موازنہ کیا جارہا ہے،عزم استحکام دہشتگردی کیخلاف وسیع اور کثیرالجہتی مہم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں،ہماراالمیہ ہے کہ ہر سنجیدہ معاملے کا سیاست کی وجہ سے مذاق بنایا جاتا ہے،پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اپیکس کمیٹی نے 2021کے نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان میں پیشرفت کا جائزہ لیا، انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، عزم استحکام بھی اسی کی مثال ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ فیصلہ ہوا کہ دہشتگردی کیخلاف مہم کو عزم استحکام کے نام سے منظم کیا جائے گا، اعلامیہ میں کہا گیا قومی اتفاق رائے سے انسداد دہشتگردی کی پالیسی بنانی ہے،اپیکس کمیٹی اجلاس کا ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا، اجلاس میں تمام سروسز چیفس بھی موجود تھے،اجلاس میں متعلقہ وزرا، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز موجود تھے،مسئلہ اس وقت یہ ہے کہ انتہائی سنجیدہ ایشوز کو بھی سیاست کو بھینٹ چڑھا رہے ہیں،عزم استحکام پر 22جون کو نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، عزم استحکام ایک ہمہ گیر اور مربوط آپریشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں