0

س ایس پی انوش مسعود نے گھر سے 3 لاکھ روپے لے کر اداکارہ سے ملنے جانے والی 13 سالہ لائبہ کو ڈھونڈ نکالا

کراچی (نیا محاز )ایس ایس پی انوش مسعود کی سربراہی میں اہلکاروں کی ٹیم نے گھر سے 3 لاکھ روپے لے کر پسندیدہ اداکارہ سے ملنے جانے والی 13 سالہ بچی کو ڈھونڈ نکالا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پسندیدہ ٹی وی اداکارہ سے ملنے کیلئے گھر سے نکلی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا ہے ، لائبہ بغیر بتائے گھر سے تین لاکھ روپے لے کر اداکارہ سے ملنے کراچی چلی گئی تھی ۔

ایس ایس پی انوش مسعود نے بتایا کہ لائبہ کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا، بچی کے بھائی نے تھانا فیصل ٹاون میں اغواکا مقدمہ درج کروایا تھا ۔ ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ ایس ایس پی انوش مسعود نے بچی کو والدین کے سپر د کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں