0

راحت فتح علی خان دبئی میں گرفتار

مانچسٹر (نیا محاز ) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، اب راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے ۔

یادرہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر و پروموٹر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا ، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بعد مقدمات بھی کررکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں