0

بنوں واقعات،40 رکنی جرگے نے پر امن حل کیلیے 16 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

پشاور(نیا محاز )بنوں واقعات پرجرگے نے مسئلے کےپرامن حل کیلئے 16نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا، جرگے نے اپیل کی ہے کہ عوام منتخب نمائندوں، انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر اعتماد رکھیں اور کسی ریاست دشمن کو ایسے حساس حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں۔
کے پی حکومت نے واقعات پرصدمےکا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ خود پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ،مناسب وقت پر پالیسی بیان بھی دیں گے
“جنگ ” کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے جنوبی ضلع بنوں میں 15 اور 19 جولائی کو ہونے والے پر تشدد واقعات پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیاہے جبکہ گذشتہ روز 40 رکنی جرگے نے مسئلے کے پرامن حل کےلئے 16نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں