0

بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(نیا محاز )تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں