0

3روز کا وقت دیتا ہوں اگر بندہ نہیں آیا تو آئی جی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دونگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے لاپتہ شہری کے کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ 3روز کا وقت دیتا ہوں اگر بندہ نہیں آیا تو آئی جی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دونگا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنگجانی تھانہ کی حدود سے لاپتہ شہری سمیع اللہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، ایس ایچ او سنگجانی و دیگر پیش ہوئے،عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کہا پیشرفت ہے، کیا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کئے گئے؟
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگجانی تھانہ کی حدود سے لاپتہ شہری سمیع اللہ کو 3روز میں بازیاب کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدم بازیابی کی صورت میں مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیدیا،عدالت نے کہاکہ 3روز کا وقت دیتا ہوں اگر بندہ نہیں آیا تو آئی جی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں