اسلام آباد(نیا محاز ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔اس حوالے سے وزارت نجکاری ذرائع کا کہنا ہے ایس آئی ایف سی پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا ہے۔
“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اورمتحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویمن بینک کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔متحدہ عرب امارات نے حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کی پیش کش کردی تھی۔