0

پنجاب حکومت نے انگریز دور کے قانون بدلنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(نیا محاز )پنجاب حکومت نے انگریز دور کے قانون بدلنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیڑھ سو سال پرانے کوڈ آف کریمنل پروسیجر(سی آر پی سی)1898ء، تعزیرات پاکستان ( پی پی سی، سابقہ انڈین پینل کوڈ)1860ءاور کوڈ آف سول پروسیجر (سی پی سی)1908ء کو 1973 کے پاکستان کے آئین دیئے گئے حقوق کے مطابق نئے سرے سے لکھنے کے لیے سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ سی آر پی سی ، پی پی سی اور سی پی سی تاریخی طور اہم ترین قوانین ہیں جن کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بہت اہمیت ہے ۔ ان قوانین کو از سر نو لکھنے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ کنٹونمنٹ ایکٹ 1924کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسے 2002ء میں آرڈنینس کی صورت میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ اسی طرح کچھ قوانین 1947ء سے بنے تھے جن میں آئے دن اپ گریڈیشن کی جاتی رہی لیکن اب ان قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے میں مسائل آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں