0

جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں، ہسپتال منتقل

ممبئی (نیا محاز ) بالی ووڈ سٹار اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جھانوی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی طبیعت میں اب بہتری ہے اور اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں