0

چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو انکے خلاف ریفرنس دائر کرینگے: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

لاہور(نیا محاز ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اگر مستعفی نہیں ہوتے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بچھر نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ تمام کارروائیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں اور عمران خان کو اب زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا جبکہ ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر مستعفی نہیں ہوتے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں