ممبئی (نیا محاز ) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ویسے تو اربوں روپے کو پانی کی طرح بہایا گیا ہے۔ جہاں شادی کے مہمانوں کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور لگژری تحائف کے ساتھ شاہی مہمانوں جیسا سلوک کیا گیا۔ وہیں ملازمین کو چند ہزار کا تحفہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لئے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے امبانی فیملی کی جانب سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 25 قریبی دوستوں کو 2 کروڑ کی مہنگی گھڑی سے نوازا ہے، جن فنکاروں کو ریٹرن گفٹ ملے ان میں اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے دیگر تمام مہمانوں کو فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے بیگز، سونے کی چین، ڈیزائنر چپل جوتے، چاندی کے بروچز، آرام دہ قیمتی نائٹ ویئر، سن رائز کینڈل کی خصوصی موم بتیاں، بنارسی اور کشمیری کام والی ساڑھیاں وغیرہ بطور تحائف پیش کیں۔
وہیں ریلائنس کے ملازمین کو بھی اس موقع پر تحفے کا ڈبہ ملا ملازمین نے موصول ہونے والے گفٹ باکس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
لیکن یہ ڈبہ اونچی دکان کے پھیکا پکوان کے محاورے پر پورا اتری ۔ملازمین کو ملنے والے سرخ رنگ کے تحفے کے ڈبے پر لکھا ہے کہ ’ہمارے دیویوں اور دیوتاؤں کے فضل کے ساتھ، ہم اننت اور رادھیکا کی شادی کا جشن منارہے ہیں، نیک خواہشات کے ساتھ، نیتا اور مکیش امبانی‘۔
لیکن جوں ہی ڈبہ کھولا جاتا ہے تو اس میں سے مہنگے تحائف کے بجائے ڈبے کے اندر بھارتی مقبول برانڈ ہلدی رام کی مختلف اقسام کی نمکو کے چار پیکٹ، مٹھائیوں کا ایک ڈبہ اور ایک چاندی کا سکہ ہی نکلتا ہے۔نمکو کے پیکٹوں میں ہلدی رام کی آلو بھجیا سیو اور لائٹ چیوڑا شامل ہے۔
ملازمین کو دیئے جانے والے تحفہ پر سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ بڑے لوگوں کو مہنگا گفٹ اور ملازمین کو صرف مٹھائی ؟