ملتان ( نیا محاز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معظم جتوئی منظر عام پر آگئے۔
معظم خان جتوئی کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمے کے سلسلے میں معظم خان جتوئی کو پولیس کے حوالے کیا۔ اینٹی کرپشن حکام درج مقدمہ میں ریمانڈ کے لئے انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 177 سے ایم این اے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے ہمارے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معظم جتوئی کو اٹھا لیا۔