0

صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں ،اٹارنی جنرل،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیکر رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نےکہاکہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا،اٹارنی جنرل نےکہاکہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیکر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا،اٹارنی جنرل نےکہاکہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت غیرمناسب زبان استعمال کرتی ہیں،جسٹس حسن اورنگزیب نےوکیل سے استفسار کیا کہ آپ گارٹنی دیتے ہیں صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں