میانوالی (نیا محاز )میانوالی کے علاقہ ہرنولی میں جڑواں بھائیوں نے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسے حسین اتفاق کہا جائے کہ میانوالی میں ایک ہی دن پیدا ہونے والے جڑواں بھائیوں نے میٹرک کے امتحانات میں ایک جیسے نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔
اسد الرحمن نے 1081 اور سیف الرحمن نے بھی میٹرک میں 1081 نمبر حاصل کئے ہیں۔ جڑواں بھائیوں نے پانچویں اور آٹھویں کلاس میں بھی ایک جیسے نمبر حاصل کئے تھے دونوں بھائیوں نے ایک جیسے نمبر آنے کو حسین اتفاق قرار دیا ہے ، کہتے ہیں ہم خود حیران تھے کہ یہ کیسے ہوگیا ہے۔