نئی دہلی(نیا محاز ) رواں سال جولائی کے مہینے کی ایشیا کے دس امیر ترین افراد کی فہرست سامنے آگئی جس کے مطابق بھارت کے معروف صنعتکار مکیش امبانی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 تک کے ڈیٹا میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی ایک کھرب اور 22 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔دوسرے نمبر پر بھارت میں اڈانی گروپ کے مالک گوتھم اڈانی ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 85 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔فہرست میں تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کی معروف کاروباری شخصیت پرجوگو پانگسٹو ہیں جو اس وقت 61ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔جولائی 2024 میں ایشیا کے چوتھے امیر ترین آدمی چین سے تعلق رکھنے والے ژونگ شانشن پائے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب اور 30 کروڑ ڈالر ہے اور یہ ای کامرس انڈسٹری نان گفو سپرنگ کے مالک ہیں۔ایشیا کے پانچویں امیر ترین شخص ٹک ٹاک کمپنی کے مالک اور چالیس سالہ چینی شہری کولن ژینگ ہوانگ ہیں، جولائی 2024 تک ان کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
فہرست میں چھٹے نمبر پر چینی شہری ژانگ یمنگ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 43.4 بلین ڈالر ہے۔
ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 7ویں نمبر پر سویتری جندال اینڈ فیملی ہے جس کے اثاثوں کی ک±ل مالیت جولائی 2024 کی 15 تاریخ تک 41 ارب بیس کروڑ ڈالر رہی، آٹھویں نمبر پر چین کے ما ہوٹینگ رہے جن کے اثاثوں کی مالیت 40 ارب چالیس کروڑ روپے رہی۔اسی طرح نویں نمبر پر جاپان کے تاداسی یانی اینڈ فیملی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 30 ارب 80 کروڑ جبکہ دسویں نمبر پر ہانگ کانگ کے لی کا شنگ ہے جن کے اثاثوں کی ک±ل مالیت 35 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔