0

صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جج افضل مجوکہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج چودھری عامر ضیا نے کی تھی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت کے رو برو پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ انٹرنیٹ ایک بغیر بارڈر کےمیڈیم ہے جس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ،صنم جاوید کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹس کے تمام ثبوت موجود ہیں،پاکستان میں ٹوئٹر کا کوئی رجسٹرڈ آفس موجود نہیں،ہم قانونی چارہ چوئی کیلئے امریکا بھی نہیں جا سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں