0

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کہاں ہوا؟ سینئر صحافی حامد میر نے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد(نیا محاز)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامدمیرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پابندی کا فیصلہ کوئی غیرمتوقع کارروائی نہیں ہے،اس سے پہلے حکومت کے متعدد وزرا اشارہ دے چکے ہیں کہ تحریک انصاف اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،پابندی کی بھی بات ہو چکی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ 2022میں جب شہبازشریف وزیراعظم بنے تھے اس وقت بھی یہ بات ہو رہی تھی ،پچھلے سال 9مئی کے بعد بھی یہ بات بہت ہو رہی تھی، حکومت کا خیال تھا کہ وہ تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس فائل کریں گے تو اس وقت عارف علوی ایوان صدر میں موجود تھے اور وہ ریفرنس آگے نہیں بھجوائیں گے۔

سینئر صحافی نےکہاکہ چونکہ عارف علوی اب صدر پاکستان نہیں ہیں،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ بظاہر ایسا نظر آتا ہےکہ کل مری میں نوازشریف کی زیرصدارت جو میٹنگ ہوئی ، اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں