0

یوم شہدائے کشمیرآج،دنیا بھر میں مقیم کشمیری یہ دن منا رہے ہیں

اسلام آباد( نیا محاز ) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں13 جولائی 1931 کو سینٹرل جیل کے احاطہ میں 22 کشمیری نوجوانوں نے اذان مکمل کرتے ہوئے ڈوگرہ حکومت کے ہاتھوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیری عوام ہر سال 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے نام سے مناتے ہیں۔1931 ءکے شہداءکی ان قربانیوں کو تحریک آزادی جموں وکشمیر کی بنیاد تصور کیا جاتا ہے اور آج بھی کشمیری عوام اپنے حقوق کیلئے 13 جولائی کے شہداءکو سامنے رکھ کر اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ نوے سال سے زائد عرصہ سے کشمیری عوام 13 جولائی کے شہداء کے مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے لاکھوں جانیں قربان کر چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں اور حریت پسند سیاسی قیادت کی ایک بڑی تعداد آج بھی بھارتی جیلوں میں نظر بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں