لاہور ( نیا محاز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، چیف الیکشن کمشنر کو فوری عہدے سے استعفٰی دینا چاہئے اور اس پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جسٹس منیر کے فیصلوں سے طاقتور قانون سے اوپر چلا گیا، انتخابات میں ہمیں ایک حلقے میں 4 نشانات دیئے گئے تھے، بنگلہ دیش میں بھی ایک سیاسی جماعت کو الیکشن جتوایا گیا تھا، اسلام آباد کے تین حلقے کھلنے کا سب کو خوف ہے، کمشنر راولپنڈی نے انتخابات پر سچ بولا تھا۔عمران خان نے کہا کہ جسٹس گلزار نے کہا تھا کہ میرے کیسز قاضی فائز عیسیٰ نہیں سنیں گے، قاضی فائز عیسیٰ کو میرے کیسز سے الگ ہونا چاہئے، قاضی فائز عیسیٰ نے اوپن کورٹ میں کہا تھا کہ وہ بیوی کی باتیں سنتے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے میرے خلاف بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خط لکھوں گا، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی درخواست کو نہیں سنا جارہا، انسانی حقوق کا تحفظ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے
0