0

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (نیا محاز )پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑ ا اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہو گئی ہے ۔

22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 687 روپے ہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2404 ڈالر پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں