0

بشریٰ بی بی اور عمران خان نے کہیں بیان نہیں دیا کہ انہوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی : خاور مانیکا

اسلام آباد (نیا محاز )خاور مانیکا کے وکیل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح سے متعلق کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہیں نہیں کہا کہ انہوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی ، بشری ٰبی بی نے نہیں کہا کہ انہوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج افضل مجوکہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی ۔خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ میرے ڈاکیو منٹ کے مقابلے میں کوئی ثبوت لے کر آتے، اس کو چیک کرایا جا سکتا تھا ، میں نے غور سے دیکھا مجھے نہیں نظر آیا کہ کوئی ٹمپرنگ کی گئی ہے ، ٹمپرنگ کا الزام لگایا گیا ، قانون شہادت میں لکھا گیا کہ کاپی کی بھی کاپی قبول ہو گی ، اعتراض اٹھایا گیا کہ طلاق نامہ کی فوٹو کاپی عدالت میں پیش کی گئی ۔
عثمان ریاض گل ایڈووکٰٹ نے کہا کہ 342 کے بیان میں سوال نمبر دو میں بشریٰ بی بی کا بیان موجود ہے ، خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ کدھر ہے بشریٰ بی بی کا وہ بیان جہاں لکھا ہو کہ انہوں نے عدت کے دوران نکاح نہیں کیا ، کہا گیا کہ بشری بی بی کا بیان حتمی ہو گا، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہیں نہیں کہا کہ انہوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی ، بشری ٰبی بی نے نہیں کہا کہ انہوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی ، 16 جنوری 2024 کو بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہوئی اور صحت جرم سے انکار کیا۔

جج افضل مجوکہ نے کہا کہ اسی بنیاد پر کیس ریمانڈ بیک ہوا کہ سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا، بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ ہم ریمانڈ بیک نہیں چاہ رہے ہم صرف میرٹ پر فیصلہ چاہتے ہیں ، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تعمیل کروانا چاہتے ہیں، خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ مجھے اپیل کنندگان کے اضافی ثبوت پر کوئی اعتراض نہیں وہ پیش کرسکتے ہیں، بشری بی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی گئی، سلمان اکرم راجہ صاحب زبانی طلاق کون مان رہاہے کہ اپریل میں ہوئی، اگر خاتون کہتی ہے کہ اسے زبانی طلاق دی گئی توکیا اس کی زبانی بات پر اعتبار کیا جائے گا ؟ زبانی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں