0

ہانیہ عامر کے ہمشکل لڑکے کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور(نیا محاز )پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی دو ہمشکل لڑکیوں کے بعد اب اُن کا ہمشکل لڑکا بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھارتی لڑکے کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے کو اُن کی گوری رنگ اور چہرے کے ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔
یہ ویڈیو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے سوشل میڈیا پیجز پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ویڈیو میں لڑکے کو بالی ووڈ گانے پر لِپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران لڑکے کی مسکراہٹ اور ڈمپل کی وجہ سے اُنہیں ہانیہ عامر کا ہمشکل کہا جارہا ہے۔

بھارتی لڑکے کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ صارفین نے اُنہیں پاکستانی اداکار عمران اشرف جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا بھی ہمشکل قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس لڑکے سے قبل ہانیہ عامر کی ہمشکل سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، اکتوبر 2023 میں آسٹریلوی سوشل میڈیا اسٹار سعدیہ یوسفی کو ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دیا گیا تھا۔
اس سے قبل جون 2023 میں ترکیہ کی سوشل میڈیا اسٹار اور بلاگرعلینہ اوزترک (Aleyna Öztürk ) کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اُنہیں ہانیہ عامر کی ہمشکل کہا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں