0

چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا مطالبہ

اسلام آباد(نیا محاز ) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز کو بھی فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا۔ الیکشن کمیشن اب بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں