0

امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں ملیں گی،ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی،بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد(نیا محاز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نےکہاہے کہ امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں ملیں گی،ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ عوام کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں،سپریم کورٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں،یہ25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے،بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں ملیں گی،ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں